لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے بھارتی سوچ کی مخالفت کی ہے اور بھارت میں ہونے والے واقعات کے ثبوت مانگے ہیں۔
انہوں نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی بھارت دنیا کے سامنے ثبوت پیش نہیں کر سکا، جبکہ پاکستان نے تمام تر حقائق عالمی برادری کے سامنے رکھے ہیں۔
اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ کے دوران پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاک فوج وطن کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور فیلڈ مارشل اور وزیراعظم قیام امن کے لیے کوشاں ہیں۔


