99

صدر زرداری کا ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر دلی مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کی عوام اور حکومت کو 102ویں یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے لیے ترکیہ ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور باہمی احترام سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں دونوں قومیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔

صدر مملکت نے ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی مستقل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زندگی کے تمام شعبوں میں ادارہ جاتی تعلقات مضبوط اور متحرک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں