لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر سابق کپتان محمد رضوان نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، رضوان نے بورڈ کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں، جن میں یہ وضاحت طلب کرنا بھی شامل ہے کہ انہیں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے کیوں ہٹایا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی سی بی نے رضوان کو 2025-26 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی ‘بی’ کیٹگری دی تھی، جبکہ دیگر تمام کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی دستخط کرچکے ہیں۔ بورڈ نے اس سال کل 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے ہیں۔


