کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیرصدارت لاڑکانہ اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کو دس سالہ انکم ٹیکس چھوٹ اور مشینری درآمد پر ڈیوٹی فری سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ زون میں تمام بنیادی سہولیات بشمول بجلی، پانی اور سڑکوں کا انتظام کیا جاچکا ہے۔
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکیں اور علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔


