87

مزار قائد کا 45 سال پرانا تاریخی فانوس قومی عجائب گھر منتقل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) قائد اعظم کے مزار پر 45 سال تک نصب رہنے والا تاریخی فانوس اب قومی عجائب گھر میں منتقل کر دیا جائے گا۔ یہ فانوس 1971 میں چینی مسلمانوں کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیا گیا تھا۔

یہ شاندار فانوس چار منزلہ ہے جس میں کئی کلوگرام سونے کا پانی، 48 برقی قمقمے اور تقریباً دس ہزار جگمگاتے ہوئے کرسٹلز لگے ہیں۔ 2016 میں نئے فانوس کی تنصیب کے بعد سے پرانے فانوس کو محفوظ کر کے رکھا گیا تھا۔

اب اس تاریخی ورثے کو قومی عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا تاکہ عوام اس نایاب تحفے کو دیکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں