109

حب کینال کی 48 گھنٹے کی بندش، 3 اضلاع میں پانی کی سپلائی معطل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)واپڈا انتظامیہ نے حب کینال کو 28 اور 29 اکتوبر 2025 تک 48 گھنٹے کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بندش حب ڈیم سے ایکس ریگولیٹر تک سروے اور مرمتی کاموں کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس دوران ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے شہریوں سے پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ پانی کی فراہمی معمول پر آتے ہی فوری آگاہ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں