97

مصطفیٰ کمال کی بحرین کے وزیر صحت سے ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون پر زور

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے بحرین کے وزیر صحت سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔

وزیر صحت نے کہا کہ “بحرین کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ صحت کے شعبے میں مزید تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تعاون کے دائرے کو وسیع کرنے سے نہ صرف خطے میں صحت کی سہولیات بہتر ہوں گی، بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے صحت کے معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں