99

سونے کی قیمت میں فی تولہ 3,300 روپے کی بڑی کمی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس میں فی تولہ سونے کی قیمت 3,300 روپے گر کر 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے رہ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت بھی 2,829 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی 27 روپے کی کمی آئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 33 ڈالر گر کر 4,080 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں