اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں۔
ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں۔
کانفرنس کے دوران وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ سعودی قیادت سے دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر تجارت، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کریں گے۔


