113

خانوادہ دربار سلطان باہو کے صاحبزادہ زین سلطان پیپلز پارٹی میں شامل

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)جھنگ کے بااثر سیاسی و روحانی شخصیت صاحبزادہ زین سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

انہوں نے اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں شمولیت کی درخواست کی، جسے قبول کر لیا گیا۔

اس ملاقات کا اہتمام پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کیا، جو اس موقع پر موجود تھے۔

یہ شمولیت ضلع جھنگ کی سیاست میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں