اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہاؤس کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے موجودہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے درکار تعداد میں اراکین اسمبنی کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی سیاسی امور انچارج فریال تالپور کے زیر اہتمام عشائیے اور اجلاس میں 30 سے زائد اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پارٹی رہنما سردار تنویر الیاس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے لیے ضروری نمبر پورے ہو چکے ہیں اور قیادت جلد ہی تحریک جمع کرانے کا اعلان کرے گی۔


