108

یومِ سیاہ پر جامشورو میں کشمیر یکجہتی ریلی

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)یومِ سیاہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی قیادت میں کشمیری عوام سے یکجہتی کی پرجوش ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ضلعی محکماجات کے افسران، سول سوسائٹی نمائندگان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارتی قبضے کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں