اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے پر ‘یوم سیاہ’ منایا۔
ملک بھر میں شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیر سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا نے عالمی برادری سے مقبوضہ خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر اس کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ جما لیا تھا۔


