اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کی مہمان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
وزیراعظم نے دونوں ٹیموں سے ملاقات میں کہا کہ “جنوبی افریقہ کے ساتھ ہمارے شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ ان میں ایک اہم addition ہے۔” انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
جنوبی افریقی ٹیم نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور شائقین کی پرجوش حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزراء اور پی سی بی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔


