حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس فراڈ کے کیسز میں گرفتاری سے قبل تاجروں سے مشاورت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
ایف بی آر نے ‘سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 02 آف 2025’ کے تحت بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی فہرست جاری کی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر محمد سلیم میمن کو اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
سلیم میمن نے کہا کہ یہ نامزدگی چیمبر کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ تاجروں کے مفادات کے تحفظ اور شفاف ٹیکس پالیسی کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔
یہ قدم تاجروں اور سرکاری اداروں کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


