لاہور میں 8 نومبر کو وسیع سنی کانفرنس کا انعقاد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام 8 نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء مومن پورہ داروغہ والا میں وسیع پیمانے پر سنی کانفرنس منعقد ہوگی۔

کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیدنا شاہ جلال ریسرچ سینٹر میں اجلاس ہوا جس میں تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ماحول کے لیے ابر کرم اور روشنی کی نوید ثابت ہوگی۔

اجلاس میں علاقے کی سنی تنظیموں کے نمائندوں اور انتظامی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ کانفرنس کو علمی و فکری حوالے سے اہم قرار دیتے ہوئے کارکنان سے تیاریوں پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں