88

تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں اور بلوچستان کے عوام کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا۔

نیشنل ورکشاپ بلوچستان سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی دولت اب بھی زمین میں دفن ہے اور گزشتہ دہائیوں میں صوبے کو نظرانداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کراچی تا چمن شاہراہ کو دو رُوہ بنانے کے 300 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ اتحاد، محبت اور عزم سے بلوچستان سے پشاور تک ترقی ممکن ہے اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں