91

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام

اقوام متحدہ(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کے قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارت پر مسلمان، مسیحی، سکھ اور دلت برادریوں کے خلاف ظلم و تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات، دہلی اور منی پور کے قتل عام بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبریں، جبری گمشدگیاں اور قتل عام جاری ہے۔

پاکستانی نمائندے نے زور دیا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں