پاک افغان سرحدیں 13ویں روز بھی بند، سیکڑوں گاڑیوں میں پھل سبزیاں خراب

چمن/خیبر(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13ویں روز بھی بند ہیں۔

باب دوستی، طورخم، انگور اڈہ اور دیگر سرحدوں پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جن میں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء خراب ہو رہی ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق صرف افغان شہریوں کو لے جانے والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔ اب تک 10 ہزار افغان شہری واپس بھیجے جا چکے ہیں، جبکہ ٹرانزٹ کنٹینرز کو مرحلہ وار بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں