ایبٹ آباد(ایچ آراین ڈبلیو) منڈیاں علی پلازہ لنڈا مارکیٹ میں آج صبح آگ لگنے سے 15 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ قریبی مکانات بھی خطرے کی زد میں آئے۔
آگ صبح تقریباً 5 بجے لگی، جس میں کپڑوں اور جوتوں کی دکانیں شدید متاثر ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے حویلیاں، کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کی مدد سے آگ پر قابو پایا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
اب تک آگ لگنے کی وجہ نامعلوم ہے اور غریب لنڈا فروشوں کو قیمتی املاک کے نقصان کا سامنا ہے۔


