95

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سعودی نائب وزیر ٹرانسپورٹ رامیح الرامیح کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان نے سعودی عرب کو ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد میں ہونے والی ریجنل ٹرانسپورٹ وزرا کی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں