95

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ کا آغاز

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم کے تمام اہلکاروں کی تفصیلی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی حالیہ آپریشنز کے بعد شروع کی گئی ہے، جس میں اہلکاروں کے مذہبی و سیاسی رجحانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مشکوک افراد کو فوری طور پر وزیراعلیٰ آفس اور رہائش گاہ کی ڈیوٹی سے ہٹایا جائے گا۔

اسکریننگ کا یہ عمل وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ جاتی عمرہ سے لے کر دفتر تک جاری ہے، جہاں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تمام عملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں