اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی براہِ راست اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کی ساکھ کو نقصان پہنچا تھا، لیکن اب اللہ کے فضل سے پاکستان کا تشخص پوری دنیا میں بحال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براہِ راست پروازوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی مستفید ہوں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے وزیر ہوابازی، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر ادارے میں اصلاحات سے بہتری کا سفر تیزی سے جاری ہے۔


