85

مسافر بس سے 27 بوریاں مردہ گوشت برآمد، 3 گرفتار

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)ضلعی انتظامیہ نے جی ٹی روڈ پر مردہ گوشت کی سپلائی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔کارروائی میں 27 بوریوں میں موجود بدبودار مردہ گوشت برآمد ہوا، جو کہ ایک مسافر بس کے ذریعے پنجاب سے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا۔

عملے نے مردہ گوشت سپلائی کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ گوشت کو تلف کر دیا گیا اور ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں