اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی آزاد کشمیر کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں فریال تالپور، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین سمیت مرکزی رہنماوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، آنے والی حکومتی حکمت عملی اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا۔ یہ قیادت کے ساتھ رواں ماہ کا چوتھا اجلاس تھا جس میں نئی سیاسی حکمت عملی طے کی گئی۔


