فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے رفعت مختارراجہ کی ہدایت پر سب انسپکٹر اجمل حسین کو غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے مقدمے میں بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔
فیصل آباد زونل آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک سکندر حیات نے یہ اعزاز پیش کیا۔ سب انسپکٹر اجمل حسین نے اس مقدمے میں بہترین تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد پیش کیے تھے، جس کے نتیجے میں عدالت نے ملزم کو سزا سناتے ہوئے 80,838 سعودی ریال، 4,500 یو اے ای درہم، 400 امریکی ڈالر اور 200 یورو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔


