وزیراعلیٰ کے دورہ چارسدہ کے موقع پر پولیس کی کامیاب سیکیورٹی ڈیوٹی

چارسدہ(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ چارسدہ کے موقع پر پولیس نے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد وقاص خان کی زیرنگرانی جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا، جس کے تحت تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی، ٹریفک پلان اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

چارسدہ پولیس کے بہترین انتظامات اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے باعث یہ سپیشل ڈیوٹی بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئی۔ ڈی پی او نے تمام پولیس اہلکاروں کو ان کی بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں