اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جس میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔
وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔


