ہنگو(ایچ آراین ڈبلیو) دہشت گردوں کے دو دھماکوں میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق پہلے دھماکے میں غلمینہ چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع پر ایس پی آپریشنز کے موقع پر پہنچنے کے دوران پولیس گاڑی کو دوسرے دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں۔


