وفاقی محتسب کی حیدرآباد کالج میں آگاہی ورکشاپ

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی محتسب کے سیکرٹیریٹ کی جانب سے آج گورنمنٹ گرلز زبیدہ کالج میں طالبات اور اساتذہ کے لیے آگائی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد شرکاء کو وفاقی محتسب کے کردار، فرائض اور عوامی شکایات کے حل کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ ریجنل ہڈ محترم غلام رسول آپھان اور ڈاکٹر رضوان احمد نے سیشن کے دوران احتساب، شفافیت اور عوامی خدمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے شرکاء کو شہری کے طور پر اپنے حقوق و فرائض سے آگاہ رہنے اور منصفانہ معاشرے کے قیام میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں