کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک “مائنڈسیٹ” ہے جس کے خلاف مؤثر جنگ لڑنی ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ گروپ مختلف ناموں اور شکلوں میں بار بار سامنے آتا رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ نہ تو مذہبی جماعت ہے اور نہ ہی سیاسی، بلکہ ایک پروجیکٹ جیسا سلوک کرتی ہے جو خون ریزی اور قانون شکنی پر اتر آتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے گروہوں کے مدارس و مساجد کو معتدل حلقوں کے حوالے کیا جائے اور دہشت کے فتوے جاری کرنے والوں کو روکا جائے۔ وزیر نے زور دیا کہ ریاست کے پاس ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کا موقع موجود ہے۔


