کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 5 سالوں میں بلوچستان کی شاہراہوں پر 77,826 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 1,743 افراد ہلاک اور 103,902 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں حادثات کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ این-25 (کراچی تا چمن) سب سے خطرناک شاہراہ رہی، جہاں 35,113 حادثات میں 900 افراد ہلاک ہوئے۔
تیز رفتاری، خطرناک اوورٹیکنگ، سڑکوں کی خستہ حالی، غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور نگرانی کے نظام کی کمی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ ماہرین نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


