کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت محکمہ معدنیات کو نوٹس جاری کر دیے۔
جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے درخواست گزار نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر پیش کرنے کی استدعا پر نوٹس جاری کیے ہیں۔ عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کو آئندہ دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ یہ ایکٹ بلوچستان کے قدرتی وسائل پر عوام کے حقوق کو سلب کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کے مفادات کے خلاف ہے۔


