کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اقوام متحدہ کے 80 سال مکمل ہونے پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ یہ عالمی ادارہ عالمی امن، انسانی حقوق اور ترقی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے فلسطین میں بے گناہ شہریوں کے قتل کو اقوام متحدہ کے کردار پر سوالیہ نشان قرار دیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ سندھ حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا عزم دہرایا۔


