92

ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری، جماعت کالعدم قرار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد اسے سرکاری طور پر کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ ٹی ایل پی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جماعت کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ اقدام وفاقی کابینہ کی گزشتہ روز دی گئی منظوری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں