لاہور میں روٹی مہنگی، راولپنڈی میں 28 اکتوبر کو تندور بند رہیں گے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر کے 30 روپے کر دیا گیا ہے۔ صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی بوری کی قیمت میں 4500 سے 5000 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب، آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن نے احتجاجاً 28 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن کی کال دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 25 سے زائد نانبائیوں کی گرفتاریوں کے خلاف یہ احتجاجی اقدام کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں