112

پنجاب میں قتل کی وارداتوں میں نمایاں کمی، سی سی ڈی کے اثرات مرتب ہوئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ سی سی ڈی پنجاب پولیس کی طاقت ہے جو منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے قائم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ محکمہ بھتہ خوری اور گینگ ریپ جیسے سنگین جرائم سے نمٹتا ہے۔

انہوں نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہر ماہ قتل کی 1300 وارداتیں ہو رہی تھیں، جو اب کم ہو کر ماہانہ 800 رہ گئی ہیں، جس سے سی سی ڈی کی کارکردگی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں