1,009

پنجاب میں جرائم میں 70 فیصد کمی، آئی جی پولیس نے سی سی ڈی کے کامیاب نتائج پیش کر دیے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کے بعد صوبے میں جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

آئی جی کے مطابق پنجاب میں مجموعی جرائم میں 70 فیصد کمی آئی ہے، جس میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں آدھی رہ گئیں، گاڑی چوری میں 62 فیصد اور ڈکیتی میں 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “سی سی ڈی کو ساڑھے 4 ارب روپے دیے گئے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔”

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام تبادلے اور تقرریاں میرٹ پر کی گئی ہیں اور محکمہ داخلہ کے اشتراک سے ڈرونز سسٹم بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں