اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید ایس پی آپریشن اسد زبیر اور دیگر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر نے کہا کہ “دہشت گرد امن کے دشمن ہیں اور یہ بزدلانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔” انہوں نے قوم کے بہادر سپاہیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کیا۔


