کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ میں پولیو کے خلاف ویکسین مہم جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے بتایا کہ صوبے بھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صوبائی حکومت بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔


