کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد و وحدت اور پیغامِ پاکستان کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے بین المذاہب امن کانفرنس کے انعقاد پر مولانا عبدالخبیر آزاد کو مبارکباد دی اور کہا کہ “متحد قوم ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔” انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کے ایجنڈے کی مذمت کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کی بین المذاہب ہم آہنگی کی خدمات کو مثالی قرار دیا۔


