اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا مانگی۔
وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔


