زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے تعلیمی معیار کی ایکریڈیشن ٹیم نے تعریف

ڈیرہ اسماعیل خان(ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کی انسپیکشن کمیٹی نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔

ٹیم نے یونیورسٹی کے ایگرونومی، سوائل سائنسز، اینٹومولوجی اور فاریسٹری کے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی قیادت اور معیار تعلیم کے فروغ کے اقدامات کو سراہا گیا۔

ایکریڈیشن ٹیم نے یونیورسٹی کی تدریسی و تحقیقی سہولیات، لیبارٹریز اور طلبہ کی عملی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں