لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)نیپرا کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایٹمی بجلی کی سالانہ پیداوار میں 39.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال ستمبر میں جوہری توانائی سے 2,227 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت محض 2 روپے 18 پیسے رہی۔
دوسری طرف فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار میں 148.72 فیصد اضافہ ہوا، مگر اس کی لاگت 28 روپے 24 پیسے فی یونٹ رہی۔ پن بجلی اور درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کل ملکی بجلی کی پیداوار میں 0.84 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


