کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)خیبرپختونخواحکومت نے وفاق کی جانب سے دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے جواب میں محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر یہ گاڑیاں سندھ کو فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
سندھ کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں، وی آئی پیز اور معزز شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے ان بلٹ پروف گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے۔ صوبے میں سیکیورٹی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے ان گاڑیوں کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔


