اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت صنعت کاروں اور کسانوں کو 3 سال تک سستی بجلی فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں پہلے ہی کمی کی جا چکی ہے۔ وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ “صنعت اور زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں” اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔


