راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق 6 مقدمات میں ان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
جج امجد علی شاہ نے تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ان مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر تمام ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔
یہ مقدمات نصیر آباد تھانے کے ایک کانسٹیبل کے قتل سمیت دیگر واقعات سے متعلق ہیں۔


