99

ٹی ایل پی کے خلاف وسیع کارروائی، 954 گرفتاریاں

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف پنجاب پولیس کے وسیع کریک ڈاؤن میں 954 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مفرور ملزمان کو تلاش کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ لاہور میں تقریباً ساڑھے تین ہزار مظاہرین کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹی ایل پی کے ساڑھے چار ہزار مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں