صوابی(ایچ آراین ڈبلیو) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں (خوارج) کے خلاف مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ انہوں نے سرحدی جھڑپوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کو قوم کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں ان کا کردار کلیدی ہے۔ تقریب کے دوران طلباء و اساتذہ نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔


