79

ٹی ایل پی پر پابندی آئندگی، کاروبار بند کرانے پر سخت کارروائی: پنجاب حکومت

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زبیری نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی Tehreek-e-Labbaik (TLP) پر پابندی عائد کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہڑتال کے نام پر زبردستی کاروبار بند کروانا ناقابل قبول ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ TLP کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور انہیں فنڈنگ روک دی گئی ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو TLP کی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔

دیگر اہم اعلانات:

پنجاب میں تمام اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر فوری پابندی

صوبے میں انتہا پسند جتھوں کی تشہیر پر مکمل پابندی

غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف جاری آپریشنز تیز

موبائل پولیس سٹیشنز اور امن کمیٹیوں کے ذریعے شہریوں کو فوری انصاف

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں